پٹرول 5 روپے 77 پیسے ، ڈیزل 6روپے47پیسے مہنگا

ایک دن کیلئے پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے،ڈیزل کی 390 روپے 42 پیسے لٹر مقرر 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ۔پیر کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔