تمام سیاحتی و تاریخی مقامات پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ سیاحت پنجاب کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ،عملے کو الرٹ رہنے اور دریا ئوں، ندی نالوں اور ممکنہ خطرے والے علاقوں میں سیاحوں کا داخلہ محدود کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق فیلڈ دفاتر کو ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ، تمام سیاحتی و تاریخی مقامات پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے،ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے کے لیے فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی۔