فاسٹ بائولر احمد دانیال دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر احمد دانیال دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق احمد دانیال ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز سے قبل فیلڈنگ کیدوران انجرڈ ہوگئے تھے، اْن کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق احمد دانیال کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا امکان ہے، انجری کے بعد فاسٹ بولر 3 ملکی ٹی 20 سیریز کیلیے زیر غور لانے کا امکان نہیں ہے۔