رینالہ خورد (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد انعم علی خان کی زیر نگرانی سرکاری دکانوں کے کرایہ کے نا دہندگان کے خلاف کاروائی، 11 دکانیں سیل، متعدد نوٹس جاری کرنے کے باوجود سرکاری دکانوں کے کرایوں کی ادائیگی نہ کرنے والی 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری دکانوں میں کاروبار کرنے والے دکاندار دکانوں کا کرایہ بروقت ادا کریں، انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرنے والے دکانداروں کو کاروبار کی اجازت دی جائے گی، اس سلسلہ میں کرایہ کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔