6 معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10 لاکھ جرمانہ ،2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلز تلف کر دئیے گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں 6 معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کر دی گئی، قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئی، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈا ئون، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس، آئل مل کیخلاف ایکشن لیا گیا، چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلز تلف کر دیے گئے، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل در آمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا،سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں، گندے فرش، ٹوٹی ٹائلیں، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ تھے، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ آئسکریم انڈسٹری میں لیکیج کے باعث خام مال متاثر پایا گیا،ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے،پروسیسنگ ایریا میں ایکسپائر اشیا موجود، الگ سیکشن نہ بنایا گیا تھا،فوڈ انڈسٹریز میں ناقص انتظامات، ایکسپائر اشیا کی بر آمدگی انتہائی نامناسب عمل ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ تمام اضلاع میں معروف فوڈ انڈسٹریز سے لیکر چھوٹے ڈھابے تک کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، وارننگ، جرمانے، عارضی بندش بہت ہوگئی،اب مافیا کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔