وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک):وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔

لاہور ایئرپورٹ آمد کے بعد سخت سیکیورٹی انتظامات میں وزیراعظم کو ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے وزیراعظم کے قافلے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور قیام کے دوران مختلف سرکاری و سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ممکنہ طور پر وہ پنجاب حکومت کے مختلف منصوبوں اور ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔