نو عمر لڑکی کو 3 مشکوک اشخاص ہمراہ لیجانے کی کوشش کر رہے تھے
ٹیم لیڈر نے موقع پر پہنچ کر گریٹر اقبال پارک سے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ایف پی یوکمیونٹی پالیسنگ میں ایک قدم اور آگے۔لڑکے سے موبائل پر دوستی لڑکی میرپور خاص سے لاہور پہنچ گئی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق میر پور خاص سے لاہور آنے والی نو عمر لڑکی کو ایف پی یو نے ڈھونڈ نکالابے یار و مددگار نو عمر لڑکی کو 3 مشکوک اشخاص ہمراہ لیجانے کی کوشش کر رہے تھے، ٹیم لیڈر نے نوٹس کیافرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر گریٹر اقبال پارک سے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیالڑکی نے لیڈی پولیس آفیسر اقصیٰ کو میر پور خاص سے لاہور تک کی آپ بیتی
بیان کی۔15 سالہ ایمن لاہور میں 20 سالہ عقیل سے نکاح کرنے آئی تھی۔ایف پی یو ٹیم کا فوری طور پر میرپور خاص ایمن کے والدین سے رابطہ کیا گیا والدین کے لاہور پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ لاری اڈا کی حفاظتی تحویل میں دے دیاتینوں لڑکے عقیل، سلمان، سمیر ضروری کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈہ کے حوالے کر دیا گیاوالدین لاہور پہنچ کر لڑکی کو پولیس تحفظ مرکز سینٹر سے باحفاظت ہمراہ لے گئے۔