دلہانبیل ، دلہن دونوں قوتِ سماعت سے محروم، کلرکہار میں ولیمہ،ملنے پر بے حد خوش
اطالوی دلہن نے روایتی پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی ثقافت سے گھل مل گئی
لاہور (زیڈ این این) سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چھ سال قبل شروع ہونے والی دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہو گئی اور اطالوی دلہن اپنے محبوب کی خاطر پاکستان پہنچ گئی۔ دلہن کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر دولہا نبیل اعوان کے اہلخانہ نے اس کا پرُتپاک استقبال کیا۔دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جبکہ کلرکہار کے ایک مقامی ہوٹل میں دعوتِ ولیمے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں رشتہ داروں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اہلخانہ کے مطابق دلہا اور دلہن دونوں قوتِ سماعت سے محروم ہیں، تاہم ایک دوسرے کا ساتھ ملنے پر بے حد خوش ہیں۔ اطالوی دلہن نے روایتی پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی ثقافت سے گھل مل گئی