چوری کے37موٹرسائیکل برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن کا چوری شدہ،لاوارث،بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز کیخلاف کریک ڈاؤن ہے ڈولفن نے 37 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد کی گئیں موٹر سائیکلیں سپرداری پر مالکان کے حوالے کر دیں گئیں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا مرتب کرکے ڈولفن سیکٹر انچارجز کے حوالے کیا گیا ہے۔شہری سپرداری پر ریلیز کی گئی موٹر سائیکلوں کا جلد از جلد ریکارڈ درست کروائیں۔پولیس ہیلپ کیلئے 15 پر کال واحد ذریعہ ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 15 پر کال کرنے سے آپ کو مزید قانونی کارروائی میں مدد ملتی ہے۔موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں پولیس ایپ کے ذریعے کی گئیں۔