بلوچستان میں طوفانی گرد آلود ہواؤں سے متعدد حادثات، درخت اور سائن بورڈ گر گئے

بلوچستان میں طوفانی گرد آلود ہواؤں سے متعدد حادثات، درخت اور سائن بورڈ گر گئے

بلوچستان کے شمالی اور سرحدی علاقوں میں طوفانی گرد آلود ہواؤں سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔

 لیویز حکام کے مطابق، چاغی اور دالبندین میں طوفانی ہواؤں اور مٹی کے گردوغبار سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، جبکہ کئی دکانوں کے سائن بورڈ گر گئے ۔موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق، 12 اپریل 2024 کو لسبیلہ، قلات، خضدار، زلارت، کوہلو، بارکھان، ژوب، چمن، پشین، کریزات، شیرانی، مسلم باغ، کیچ (تربت)، ہرنال، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، کے مقامی نالے میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے۔​لیویز فورس کو دور دراز علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موسمی صورتِ حال میں کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔​