پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے
وزیراعظم نے ایک سال میں معیشت کو مستحکم کردیا ، بین الاقوامی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بلوچستان کے عوام کی فلاح کے لیے کیے گئے کام پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں مشکل وقت میں مہنگائی کو کم کرو تاکہ لوگوں کا گزارہ ہو، انہوں نے سب کوکہا تھوڑا وقت دیں معیشت کا مستحکم کرنے دیں۔ وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہیکہ بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہوگئی ہے، وزیراعظم نے ایک سال میں معیشت کو مستحکم کردیا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ بلوچستان میں ایک خونی سڑک پر ہر سال 2 ہزار لوگ مرتے ہیں، کوئی حکومت اس سڑک کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی، سڑک بننے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا