بہاولنگر میں کھلے سیوریج نالے نے 2 سالہ بچے کی جان لے لی

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نالے سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا
بہاولنگر: ( مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولنگر کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں کھلے سیوریج نالے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے کھلے سیوریج نالے کے قریب پہنچا، جہاں وہ اچانک نالے میں جاگرا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نالے سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، اہل علاقہ نے 2 سالہ عبدالحنان کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔