پشاور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے منصوبے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے طے کیا ہے کہ 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سے نکلنے والے قافلے براہ راست اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ پہلے موٹر وے کے ذریعے صوابی تک پہنچیں گے، جبکہ اس کے بعد حالات کے مطابق اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے قافلے موٹر وے پر صوابی تک جائیں گے اور اگر راستہ کلیئر ہوا تو انہیں ہری پور کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد قافلوں کو اسلام آباد کی جانب آگے لے جانے یا نہ لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔