اسلام آباد: ادارہ شماریات میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور دلچسپ ریمارکس دیے۔
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا:"پانچ ماہ ہو گئے ہیں اور آپ لوگوں سے تقرری کے رولز نہیں بن پا رہے۔ ہماری ہائی کورٹ کے رولز تو ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے۔"انہوں نے مزید کہا کہ "عدالتی عملہ آپ کو دے دیتے ہیں، جو ایک رات میں رولز بنا بھی لے گا اور دستخط بھی کروا لے گا۔"