لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی بڑی کارروائی،بیرون ملک شہریوں کے اغوا کی مد میں رقوم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرون ملک بھجوانے والے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم ادریس نیایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانیوالے 2 شہریوں کو اغوا کروایااور مغویوں کے لواحقین سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔ترجمان کا کہناہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔