چیچہ وطنی، 2 طالبات کواغوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود سے 2 طالبات کواغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر 17 محمد آباد چیچہ وطنی میں نور بی بی کی بیٹی نجمہ کو کار میں سوار محمد منیر اور اس کے دو ساتھی اغوا کر کے لے گئے جبکہ کر یسنٹ گرلز کالج حیات آباد میں سجاد حسین کی بہن رابعہ اکرم کا لج پڑھنے گئی تو نا معلوم ملزم اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے موٹر سائیکلوں پر لے گئے۔ پولیس نے نور بی بی اور سجاد حسین کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا۔