پاکستان کو چین سے بیف ایکسپورٹ کا نیا اور بڑا برآمدی آرڈر موصول ہوا ہے، جس سے زرعی و تجارتی شعبے کے لیے نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے ایک خط میں لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے بتایا کہ اسے چین کی جانب سے 75 لاکھ ڈالر مالیت کا بیف ایکسپورٹ آرڈر ملا ہے۔کمپنی کے مطابق نئے معاہدے کے تحت وہ مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو عالمی معیارات کے مطابق تیار شدہ (Cooked Frozen Boneless Beef) بیف ایکسپورٹ کرے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، جبکہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے پاکستان کی برآمدات کے مواقع مزید بڑھ سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف گوشت کی صنعت کے لیے اہم سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کی برآمدی آمدن میں بھی نمایاں اضافہ کر سکتا ہے