لاہور میں سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ، ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

لاہور میں سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ، ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

ویب ڈیسک: لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے کیونکہ سیلاب کے سبب زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث گوشت کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔لاہور سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت دستیاب نہیں ہے، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن 1600 روپے فی کلو ہے۔ ایکسپورٹ پر پابندی سے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔