میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے ؟، بھگونت مان

 مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں
سکھ یاتریوں کو نومبر میں بابا گرو نانک کی یوم پیدائش پر پاکستان جانا ہے
نئی دلی(آئی این پی )  بھارت کی سکھ برادری نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے ؟۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ یاتریوں کو نومبر میں بابا گرو نانک کی یوم پیدائش پر پاکستان جانا ہے  تاہم بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان سے میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے