ویب ڈیسک : سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے اگست کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت، تمام گھریلو صارفین کی تمام کیٹیگریز کے بجلی کے بل معاف کیے گئے ہیں۔ جن گھریلو صارفین نے اگست کا بل ادا کر دیا ہے، ان کے بل ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ، کمرشل اور دیگر کیٹیگریز کے صارفین کے بل دسمبر تک مؤخر کیے گئے ہیں، اور اگست کے مؤخر شدہ بلوں کو 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیا جائے گا۔ یہ اقدام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔