حافظ آباد میں طالبہ کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ

حافظ آباد میں طالبہ کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ

حافظ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ میں، فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے پر ایک طالبہ نے خودکشی کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق، طالبہ کی شناخت طیبہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔اہلِ خانہ نے اسے فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا، مگر علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکی۔طالبہ کے والد نے تصدیق کی کہ بیٹی اپنی فیل ہونے کی خبر سے شدید پریشان تھی، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اسی طرح، اپر دیر کے علاقے گندیگار پائیں میں بھی ایک 15 سالہ طالبہ نے میٹرک کے امتحان کے نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق، طالبہ انمول نے حال ہی میں ملاکنڈ بورڈ کے تحت ہونے والے ایس ایس سی امتحان میں 1200 میں سے 1010 نمبر حاصل کیے تھے، مگر وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔جذباتی دباؤ کے باعث اس نے خود کو گولی مار لی، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔