افغانستان کے وزیر خارجہ حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں، چوہدری انوار الحق

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں حل طلب مسئلہ ہے ‘ بھارت  اپنے جھوٹے بیانیے کی ترویج میں سرگرم عمل ہے‘ 
 اقوام متحدہ  کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت ملنا ہے‘ وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد (آئی این پی )آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے دہلی میں بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہمنوائی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے بھارت جموں و کشمیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کی ترویج میں سرگرم عمل ہے مگر دنیا اس کے جھوٹ کو تسلیم نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ تاریخ سے نابلد ہیں اور وہ حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی قبضہ کر رکھا ہے مگر کشمیری عوام بھارت کے فوجی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور ہر عالمی فورم پر بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف سرگرم عمل رہتے ہیں