شادی کی تقریب میں ڈانس پر چھاپہ، 7 افراد گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ڈانسرز سے پنڈال سجا کرلا ئوڈ سپیکر پر فحش گانے لگانے پر پولیس کا چھاپہ، 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ چک نمبر 98 بارہ ایل میں علی رضا کے بیٹے عقیل کی رسم حنامیں خواتین ڈانسرز پر نوٹ نچھاور کر کے لا ئوڈ سپیکر پر فحش گانوں پرنازیبا حرکات کا سلسلہ جاری تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر عقیل رضا، تیمور، اکمل رضا، علی مجتبیٰ، احسان شاہ، شوکت شاہ اور ریاض شاہ کو گرفتار کر لیا جبکہ 12 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔