ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کئی شہروں میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار ہے اور درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ شہر:
سبی: 50 ڈگری سینٹی گریڈ – ملک کا گرم ترین شہر
تربت: درجہ حرارت 45، لیکن محسوس شدہ گرمی 49 ڈگری
لاڑکانہ، نواب شاہ: 49 ڈگری
سکھر، دادو، جیکب آباد: 48 ڈگری
کوئٹہ: 40 ڈگری
بڑے شہروں کی صورتِ حال:
لاہور، فیصل آباد، پشاور: درجہ حرارت 42، لیکن محسوس ہونے والی گرمی 47 ڈگری
اسلام آباد، راولپنڈی: 45 درجہ حرارت، شدت 48 ڈگری محسوس ہوئی
کراچی: درجہ حرارت 34، لیکن ہیومیڈیٹی کے باعث گرمی 38 ڈگری محسوس ہوئی
گرمی کے اثرات:
ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گرمی سے متعلق بیماریوں مثلاً ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی، اور لو لگنے کے کیسز میں اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے، اور سر ڈھانپ کر باہر نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی تنبیہ:
محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک گرمی کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، خاص طور پر سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں۔