دلہن کی انوکھی فرمائش سن کر دولہا خوشی سے جھوم اٹھا

لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے شہر جھندواڑہ میں دلہن نے ایسی انوکھی فرمائش کی جسے دولہے میاں نے خوشی خوشی پوری کر دی۔انڈین میڈیا کے مطابق راج گرو پیریا کے رہائشی سونو کی منگنی سونم نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔ لڑکی نے لڑکے سے فرمائش کی تھی کہ رخصتی کے وقت اس کے پاس جو بھی گاڑی دستیاب ہو وہ اس میں چلنے کیلیے تیار رہے گی۔چونکہ سونو ٹرک ڈرائیور ہے لہٰذا وہ بارات میں 16 پہیوں والا ٹرک لے آیا جسے دیکھ لڑکی والے حیران رہ گئے، لیکن دلہن یہ منظر دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھی اور رقص بھی کیا۔چونکہ شادی زندگی کا ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ ہوتا ہے لہٰذا جوڑے کا ماننا ہے کہ اس کو یادگار بنانے کیلیے کچھ انوکھا کرنا چاہیے۔سونو نے ٹرک کو خوبصورت طریقے سے سجایا تھا اور اسے خود چلا کر 100 کلو میٹر کا سفر طے کر کے دلہن کے گھر پہنچا۔واپسی میں دلہن سونو کے ساتھ ٹرک میں سوار ہوئی اور زندگی کے یادگار سفر سے خوب لطف اندوز ہو کر سسرال پہنچی جہاں اس کا استقبال کیا گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے شادی میں انوکھی رخصتی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ دولہا چاہتا تو مہنگی کار سجا کر لا سکتا تھا لیکن اس نے ٹرک لا کر بہترین مثال قائم کی، انسان کو اندر اور باہر سے ایک جیسا ہونا چاہیے۔