26نومبر احتجاج:درج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے 26نومبر احتجاج پردرج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں  26نومبر احتجاج پردرج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیرسماعت ہیں،جج ناصر جاوید نے 2مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے مطابق متعلقہ جج قانونی معاملات کا مشاہدہ کئے بغیر کیس چلا رہے ہیں،مدعی مقدمہ کے وکلا اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے۔