ملزم اظہر نوید کا 10 روز ہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے:پولیس کی استدعا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پولیس افسر کے خلاف 3 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں ملزم ڈی ایس پی اظہر نوید خان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پولیس نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور برآمدگی کرنی ہے، اس لیے ملزم کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزم کو 18 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ لاہور میں ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نیڈی ایس پی اظہر نوید کیخلاف 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا ۔پنجاب پولیس کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے شہری سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔