لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے جان لیوا کرتب دکھانیوالے 3 ون ویلر گرفتار کر لیے۔پولیس نے دوران پٹرولنگ جی ٹی روڈ سے3ون ویلرز کو قابوکر کے انکی موٹرسائیکلیں تحویل میں لے کر مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صبح سویرے اور رات کو مین شاہراہوں پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کرتے تھے۔