پولیس نے 9ون ویلر قابوکرلئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس کاکریک ڈائون ،رات کو سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے پر9 منچلے گرفتار کر لیے۔پولیس نے پابندی کے باوجود رات کے پچھلے پہر ون ویلنگ کرنے پر ملزم حسن،محسن،محبوب،سعد،اسد،حنان،فیضان،ارسلان اور بصیر کودوران پٹرولنگ اطلاع پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے اور انکے زیر استعمال موٹر سائیکلز کو بھی تحویل میں لے لیا۔