خلیجی ممالک کو 1990 کے بعد بدترین معاشی دھچکا لگنے کا خدشہ

آبنائے ہرمز2ماہ بند رہی توجی ڈی پی میں 14 فیصد کمی کا امکان ہے:رپورٹ
تہران(آئی این پی)ایران جنگ سے خلیجی معیشت کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔بلومبرگ کے مطابق خلیجی ممالک کو1990کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آبنائیہرمزکی بندش سے قطر اور کویت کی معیشت زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی گزر گار2ماہ بند رہی توجی ڈی پی میں 14 فیصد کمی کا خدشہ ہے، یواے ای اور سعودیہ کی جی ڈی پی میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے