پاکستان چین سے فوجی تعلقات استوار رکھے: اعزازچودھری

چین کو مکسڈ میسجز نہ دئیے جائیں ان سے بھرپور تعلقات رکھے جائیں:سابق سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد(آئی این پی )سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مودی اور نیتن یاہو یکساں طور پر اسلام مخالف ہیں، پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت جاری   اور چین سے فوجی تعلقات استوار رکھے، چین کو مکسڈ میسجز نہ دئیے جائیں ان سے بھرپور تعلقات رکھے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مشرقِ وسطی کی تازہ صورتِ حال کے پیشِ نظر انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں مودی نیتن یاہو گٹھ جوڑ پر مذاکرے سے خطاب میں کیا ۔ مذاکرے کی میزبانی آئی آر ایس کے سربراہ ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کی۔اعزاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب  میں کہا کہ بھارت روایتی طور پر فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کا حامی رہا ہے، بھارت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی حامی رہا ہے، بعد ازاں بھارت نے اس موقف کو اسرائیلی حکومت سے تعلقات کے ساتھ بیلنس کیا، نریندر مودی کے دور میں یہ بیلنس بھی ختم کر دیا گیا۔