ماسکو (آئی این پی) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ عالمی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے اور اس وقت انسانیت کو ضرورت ہے کہ ممالک کے درمیان زیادہ تعاون ہو۔ماسکو میں نئے سفیروں کی اسناد پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوٹن نے روس کے اس موقف کو بھی دہرایا کہ عالمی سلامتی کا ڈھانچہ نئی بنیادوں پر استوار ہونا چاہئے اور اس حوالے سے روس کی پیش کردہ تجاویز پر دوبارہ سنجیدہ بات چیت ہونی چاہئے