’ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے‘ سلمان علی آغا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان  سلمان علی  آغا کا کہنا ہے کہ فینز ہم سے خوش نہیں، ٹیم نے امیدوں کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔سلمان علی ا?غا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، یہ نوجوان ٹیم ہے اور سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔