لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویڑن کے ایس پی اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او جنوبی چھاونی عدنان رشید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت طارق اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس اور 450 گرام آئس برآمد کی گئی۔ایس پی اختر نواز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی عدنان رشید اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی