شاہدرہ میں کانسٹیبل شمشاد کی گھر سے لاش برآمد ہوئی، اکیلا ہی رہائش پذیر تھا، تحقیقات کا آغاز
جنوبی چھائونی میں60سالہ ملک الیاس کی چند دن پرانی اور بوسیدہ لا ش ملی، مردہ خا نے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)کانسٹیبل ، بزرگ کی پر اسرار ہلاکت شاہدرہ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی گھر کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں کانسٹیبل شمشاد کی گھر کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق متوفی اہلکار شفیق آباد انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا،شمشاد کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی،پولیس اہلکار گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا،شبہ ہے شمشاد کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی پولیس نے کارروائی کے بعدلاش کو قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات کاآغازکردیاجنوبی چھائونی کے علاقے میں مکان سے 60سالہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ذرائع کے مطابق جنوبی چھاؤنی نشاط کالونی بازار میں واقع ایک مکان سے 60سالہ ملک اعجاز کی لاش ملی پولیس کے مطابق لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے60 سالہ ملک اعجاز کے نام سے شناخت ہوئی،متوفی گھر میں اکیلا مقیم تھا، قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کی گئی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔