جیل خانہ جات کیلئے27ارب،24کروڑ منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)مالی سال 2025 اور 2026 کے لیے محکمہ جیل خانہ جات کا 27 ارب 24 کروڑ اور 81 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیارواں مالی سال میں 8 ارب روپے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے تنخواہوں کی میں سب سے زیادہ 14 ارب 35 لاکھ 97 ہزار کا بجٹ مختص کیا گیاسٹیشنز ی اور جیلوں میں نئے کیمروں کی خریداری کے لیے 8 ارب 11 کروڑ روپے مختص کئے گئے نئی گاڑیاں اور جیلوں میں دیگر خریداری کے لیے 4 ارب 81 کروڑ روپے مختص کر دئیے گئیجیل افسران کے دفاتر اور گھروں کی تعمیر مرمت کے لیے 3 کروڑ 13 لاکھ روپے مختص کئے گئے گزشتہ مالی سال 2024 اور 2025 میں محکمہ جیل خانہ جات کا 19 ارب 75 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔