تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی،وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہو گئی،خوف وہراس پھیل گیا
اسرائیل نے ایرانی وزارت داخلہ اور تہران کے اہم اضلاع پر میزائل حملے کئے ، دو بڑے اسرائیلی پروجیکٹائل نے تہران کے وسطی علاقے کو نشانہ بنایا‘ مین واٹر پائپ لائن کو شدید نقصان
ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی‘معلوم تھا ایران پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی‘تہران تک فضائی راستہ کھول دیا ہے: سربراہ اسرائیلی فوج
تہران ،تل ابیب (آئی این پی )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوگئی ، ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میزائل حملے کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، ایرانی حملوں میں کم ازکم8 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر پھر میزائلوں کی برسات کردی، ایران نے اسرائیل میں تقریبا 100 میزائل داغے، حیفہ، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہو گئی، حیفہ اندھیرے میں ڈوب گیا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ میں ایران کے میزائل حملوں میں پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ، حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہو گئی۔ صہیونی فوج نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی جب کہ حیفہ میں پاور پلانٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔مریکی نمائندہ مائیک ہکبی نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں واقع امریکی سفارتخانے کی ایک شاخ کو ایرانی میزائلوں کے قریبی دھماکوں کے باعث معمولی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میزائل سفارتخانے کی عمارت سے براہ راست نہیں ٹکرائے، تاہم ان کے دھماکوں سے پیدا ہونے والے دھچکوں سے عمارت کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیںدوسری جانب، اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی ریاست نے تہران، مشہد، اصفہان سمیت مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جب کہ اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں پر اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 90 فیصد شہری شامل ہیں جب کہ تہران میں اسرائیلی حملوں میں معصوم اور نومولود بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ایران نے بتایا کہ اسرائیل نے ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر جان بوجھ کر حملہ کیا جس میں کئی شہری زخمی ہوئے‘اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہیکہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں‘اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ ابتدائی حملوں میں ہی ہم نے اعلی ایرانی فوجی کمانڈ کو ختم کر دیا اور ہمیں اس بات کا علم تھا کہ ایران پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی