بجلی بل دیکھ کر غصہ کرنے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے والد کو قتل، ماں اور بہن کو زخمی کردیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیرواز والہ میں اے سی چلانے سے روکنے اور بجلی بل دیکھ کر غصہ کرنے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے والد کو قتل جبکہ ماں اور بہن کو زخمی کردیا، گلفشاں ٹا ئون میں والد نے بیٹے کو اے سی چلانے سے منع کیا اور بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا کیا،والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر بیٹے نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی ،شیروز خان موقع پر دم توڑ گیا ،زخمی گلناز بی بی اور نجمہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ملزم فرار ہوگیا۔