گرفتار ملزم اغوا،نقب زنی، چوری ،دھوکہ دہی میں مطلوب تھے:ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے کریک ڈائون کے دوران 22 روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس پی شاہدرہ شاہزیب کی سربراہی میں اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے شاہدرہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اغوا،نقب زنی، چوری ،دھوکہ دہی ،فراڈ ،خیانت مجرمانہ اور بوگس چیک جیسی وارداتوں میں مطلوب 22اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیا۔