اوکاڑہ ( خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون، 2 ڈاکو اور 5 اشتہاری گرفتار کرلئے ، پولیس نے ڈاکو قیصر اور عبدالرحمن کو گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش میں 22 لاکھ روپے مالیت سے زائد مال مسروقہ، 4لاکھ نقدی.3بھنسیں.4موٹر سائیکلز.2پسٹلز. برآمد کرلئے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں علی رضا اور ندیم کو گرفتار کرلیا، پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے اشتہاری مجرم حسنان کو گرفتار کر لیا.ملزم ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے اور عرصہ دراز سے روپوش تھے۔