شاہدرہ پولیس کا کریک ڈائون، 13 اشتہاری گرفتار کر لیے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس کا روپوش اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون، 13 اشتہاری گرفتار کر لیے۔اے ایس پی شاہدرہ شاہزیب کی سربراہی میں اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے شاہدرہ پولیس نے اغوا، چوری ،دھوکہ دہی فراڈ خیانت مجرمانہ اور بوگس چیک جیسی وارداتوں میں مطلوب 13 اشتہاری ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئیگرفتار کر کے متعلقہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔