لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا بین الاصوبائی فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب9 اشتہاریوں کو شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا گیاملزمان سندھ، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے۔ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی و ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ گزری ساؤتھ، چاکیواڈرہ سٹی (سندھ)، اے ڈویڑن (اوکاڑہ) اور لاہور کے 6 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 5 سال سے لاہور میں روپوش تھے۔گرفتار ملزمان شرجیل، عمران،سیف، اویس دیگر کارروائی کیلئے تھانہ گرین ٹاؤن، گلشن راوی، شیرا کوٹ، ڈیفنس دیگر کے حوالے کر دیئے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گامعصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔