ایک بھائی 2 دوسرا قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے 11 مقدمات میں مفرور تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے کارروائی کر کے قتل کے مقدمے سمیت 13 مقدمات میں مطلوب دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک بھائی 2 مقدمات میں جبکہ دوسرا قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے 11 مقدمات میں مفرور تھا۔ ملزمان پرانی دشمنی کی بنا پر شہری کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کے ذریعے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔