لاہور (کرائم رپورٹر) شارمان کیمپ جیل کا ایک قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ غلام محی الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے لاش ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔