106 پتنگ باز گرفتار

پتنگ بازی پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا:سی پی او 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے جولائی کے دوران اب تک 106 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے خلاف 106 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال جاری کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 642 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 4 ہزار 474 مقدمات درج کیے گیے اور ان کے قبضے سے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4 ہزار 800 سے زائد چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازوں، دھاتی ڈور تیار کرنے والوں اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے پولیس افسروں کو فیلڈ میں سخت چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔