پاکستانی شہری پر پہلی ہی کوشش میں قسمت مہربان،کروڑ پتی بن گئیں

دبئی میں حرا نیئر  نے لاٹری ٹکٹ خریدا  10، لاکھ ڈالرز  28 کروڑ روپے کا انعام جیت لیا
 دبئی (یواین پی) قسمت کب اور کیسے مہربان ہو جائے، اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے، دبئی میں مقیم 38 سالہ پاکستانی خاتون چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ حرا نیئر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جنہوں نے اپنے ایک ساتھی ملازم کے مشورے پر زندگی میں پہلی بار دبئی ڈیوٹی فری کا لاٹری ٹکٹ خریدا اور پہلی ہی کوشش میں 10 لاکھ امریکی ڈالرز تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے کی خطیر رقم جیت کر کروڑ پتی بن گئیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں مقیم فنانس پروفیشنل اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ حرا نیئر نے بتایا کہ چند دن پہلے تک انہوں نے کبھی 'دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئر' ٹکٹ خریدنے کا سوچا بھی نہیں تھا اور نہ ہی انہیں اس کا علم تھا، دفتر میں کام کے دوران ایک کولیگ نے باتوں باتوں میں اس لاٹری کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس میں جیتنے کے امکانات کافی اچھے ہوتے ہیں