نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آئوٹ کرکے میچ برابر کردیا،آٹر دہلی واریئرز نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی
دہلی (سپورٹس ڈیسک) دہلی پریمیئر لیگ 2026میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آئوٹ کرکے میچ برابر کردیا،بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں آٹر دہلی واریئرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا۔ بلے باز پرتھم سلوجا نے گیند کو مڈ آف کی جانب کھیلا اور رن لینے کے لیے دوڑے، فیلڈ پر موجود ہمت سنگھ گیند کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ گیند ہاتھ سے نکلنے پر انہوں نے غصے میں اسے لات مار دی جو سیدھی سٹمپ سے جا ٹکرائی اور بیلز گر گئیں جبکہ بلے باز ابھی کریز تک نہیں پہنچ سکا تھا تاہم آٹر دہلی واریئرز نے سپر اوور میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیزن 2026 کی اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔