بلوچستان کے ہونہار طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے تنوں سے قدرتی فائبر تیار کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
محمد سرفراز کو یہ اعزاز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی عالمی ہوم ٹیکسٹائل نمائش HOMETEXTILE کے دوران “Discover Natural Fiber Initiative” ایوارڈ کی صورت میں ملا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد تحقیقی ادارے، تعلیمی ادارے اور کمپنیاں شریک تھیں، اور محمد سرفراز کے منصوبے کو ماحولیاتی اہمیت اور تجارتی امکانات کی بنیاد پر نمایاں سراہا گیا۔
ذرائع کے مطابق محمد سرفراز نے چار سال تک تحقیق کر کے کیلے کے تنوں سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کیا۔ انہوں نے یہ کامیابی اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے نام منسوب کی۔یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث بن گئی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ماحولیاتی دوستانہ ٹیکسٹائل صنعت میں پاکستان کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔