ویب ڈیسک: پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک سے تیار برازیلی صابن نے بیلجیئم میں ہونے والے گلوبل انوویشن ایوارڈ میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔
خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کے قدرتی نمک کو خوب سراہا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے اور اس کی عالمی پذیرائی پاکستان کی تجارتی اہمیت کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل انوویشن ایوارڈ میں پاکستان اور برازیل کے اشتراک سے تیار ہونے والی عالمی معیار کی مصنوعات کے ذریعے قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہوئی۔