لاہور(سپورٹس ڈیسک )بِگ بیش لیگ میں ا?سٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا۔ بابر اعظم نے اسمتھ کے انکار پر ناگواری کا اظہار کیا۔سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے 11 ویں اوور کی تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند ڈاٹ کھیل کر ا?خری گیند پر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود اسٹیو اسمتھ نے رن لینے سے انکار کر دیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں اوور ختم ہونے کے بعد جب دونوں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تو بابر اعظم نے رن نہ لینے پر ناگواری کا اظہار کیا۔12 ویں اوور میں اسٹرائیک پر ا?نے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے سڈنی تھنڈرز کے رائن ہیڈلے کو لگاتار چار چھکے مار کر اوور میں 32 رنز بٹورے۔اسٹیو اسمتھ سے رن نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کرنے والے بابر اعظم جب 13 ویں اوور میں اسٹرائیک پر ا?ئے تو نیتھن مک اینڈریو کی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔